گناہوں کا اقرار کریں، اقرار کریں، اقرار کریں۔
خدا آپ کو معاف کر دے گا...
خدا ہماری زندگیوں کو بدل دیتا ہے۔

دُعائے ربانی میں زندگی کے تین قوانین:

(۱) ہر روز خدا کے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کرو۔

(۲) ہر روز اپنی زندگی میں خدا کی مرضی کو پورا کرو۔

(۳) ہر روز اپنے آپ کو اور دوسروں کو معاف کرو۔

پورا کارڈ پڑھیں ›

کیا آپ نے یہ دُعا کی ہے؟ اب آگے کیا؟ ›

اگر آپ ہر روز ان قوانین پر عمل کریں، تو خدا آپ کو کہاں لے جائے گا؟

آخرکار وہ آپ کو آسمان پر اپنے ساتھ رہنے کے لیے لے جائے گا؛ جہاں وہ ہے، وہاں آپ بھی ہوں گے۔

“دوست، یہ زندگی ہمارے لیے خدا کا اسکول ہے۔” اس زندگی میں وہ ہر روز آپ کے ساتھ چل کر آپ کو اسکول لے جائے گا، اور ہر کلاس میں آپ کے ساتھ ہوگا۔

آج کی آیت

  1. ۱ یُوحنّا ۱:۹

    لیکن اگر ہم اَپنے گُناہوں کا اقرار کریں، تو وہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اَور ہمیں ساری ناراستی سے پاک صَاف کرنے میں وفادار اَور عادل ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  2. لُوقا ۱۸:۱۳

    ”لیکن اُس محصُول لینے والے نے جو دُور کھڑا ہُوا تھا۔ اَور اُس نے آسمان کی طرف نظر بھی اُٹھانا نہ چاہا، بَلکہ چھاتی پیٹ پیٹ کر کہا، ’خُدا، مُجھ گُنہگار پر رحم کر۔‘

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  3. زبُور ۵۱:۱

    اَے خُدا، اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق، اَپنی بڑی شفقت کی کثرت سے؛ مُجھ پر رحم کریں، میری خطائیں مٹا دیں۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  4. زبُور ۳۲:۵

    تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا، اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔ مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“ اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  5. امثال ۲۸:۱۳

    جو اَپنے گُناہ چھُپاتا ہے، کامیاب نہیں ہوتا، لیکن جو اقرار کرکے اُن کو ترک کرتا ہے، اُس پر رحم کیا جائے گا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  6. عِبرانیوں ۴:۱۶

    لہٰذا آؤ ہم خُدا کے فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو، اَور وہ فضل حاصل کریں جو ضروُرت کے وقت ہماری مدد کرے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  7. نوحہ ۳:۲۲-۲۳

    یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے، کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔ ہر صُبح وہ نئی ہوتی رہتی ہے؛ کیونکہ آپ کی وفاداری عظیم ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  8. متّی ۲۸:۲۰

    اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  9. یُوحنّا ۱۴:۳

    اَور اگر مَیں جا کر تمہارے لیٔے جگہ تیّار کروں، تو واپس آکر تُمہیں اَپنے ساتھ لے جاؤں گا تاکہ جہاں میں ہُوں وہاں تُم بھی ہو۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  10. ۱ تِیمُتھِیُس ۲:۱

    سَب سے پہلے میں یہ اِلتجا کرتا ہُوں کہ خُدا کے حُضُور میں دَرخواستیں، دعائیں، سفارشیں اَور شُکرگُزاریاں سَب کے لیٔے کی جایٔیں۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  11. زبُور ۱۰۳:۱۲

    مشرق اَور مغرب میں جِتنی دُوری ہے، یَاہوِہ نے ہماری خطائیں ہم سے اُتنی ہی دُور کر دی ہیں۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  12. میکاہؔ ۷:۱۸-۱۹

    آپ جَیسا خُدا کون ہے، جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛ آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا، اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  13. یَشعیاہ ۱:۱۸

    ”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں، وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛ اَور گو وہ اَرغوانی ہیں، وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  14. ۱ یُوحنّا ۲:۱

    میرے عزیز بچّوں! میں تُمہیں یہ باتیں اِس لیٔے لِکھتا ہُوں تاکہ تُم گُناہ نہ کرو۔ لیکن اگر کویٔی گُناہ کرے تو خُدا باپ کے پاس ہمارا ایک وکیل مَوجُود ہے یعنی راستباز یِسوعؔ المسیح۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  15. زبُور ۱۳۰:۳-۴

    اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟ لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛ تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  16. زبُور ۱۳۹:۲۳-۲۴

    اَے خُدا، آپ مُجھے جانچیں اَور میرے دِل کو پہچانیں؛ مُجھے آزمائیں اَور میرے مُضطرب خیالات کو جان لیں۔ دیکھیں، مُجھ میں کویٔی بُری روِش تو نہیں، اَور میری اَبدی راہ میں رہنمائی کریں۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  17. یعقوب ۵:۱۶

    اِس لیٔے تُم آپَس میں ایک دُوسرے سے اَپنے گُناہوں کا اقرار کرو اَور ایک دُوسرے کے لیٔے دعا کرو تاکہ شفا پاؤ؛ کیونکہ راستباز کی دعا قُوّت اَور تاثیر والی ہوتی ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  18. اِفِسیوں ۴:۳۲

    اَور ہر ایک کے ساتھ مہربانی اَور نرم دِلی سے پیش آؤ، جِس طرح خُدا نے المسیح میں تمہارے قُصُور مُعاف کیٔے ہیں، تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کر دیا کرو۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  19. متّی ۵:۷

    مُبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں، کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  20. لُوقا ۶:۳۶

    جَیسا رحم دِل تمہارا باپ ہے، تُم بھی وَیسا ہی رحم دِل بنو۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  21. طِطُس ۳:۵

    تو خُدا نے ہمیں نَجات بخشی، مگر یہ ہمارے راستبازی کے کاموں کے سبب سے نہیں تھا بَلکہ اُس کی رحمت کے مُطابق۔ ہمیں پاک رُوح کے ذریعہ نئی زندگی بخشی اَور رُوحانی پیدائش کے غُسل سے ہمارے دِلوں کو پاک صَاف کر دیا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  22. اِفِسیوں ۲:۴-۵

    لیکن خُدا ہم سے بہت ہی مَحَبّت کرنے والا، اَور رحم کرنے میں غنی ہے، جَب کہ ہم اَپنی سرکشیوں کے باعث مُردہ تھے، خُدا نے ہمیں المسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ تُمہیں خُدا کے فضل سے ہی نَجات مِلی ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  23. زبُور ۸۶:۵

    اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں، اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  24. میکاہؔ ۶:۸

    اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے، اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے، اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  25. متّی ۵:۴۴

    لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اَپنے دُشمنوں سے مَحَبّت رکھو اَورجو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے لیٔے دعا کرو،

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  26. فِلپّیوں ۴:۶-۷

    کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔ تَب خُدا کا وہ اِطمینان حاصل ہوگا، جو اِنسان کی سمجھ سے بالکُل باہر ہے، اَورجو تمہارے دِلوں اَور خَیالوں کو المسیح یِسوعؔ میں محفوظ رکھےگا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  27. کلُسّیِوں ۴:۲

    محتاط ہوکر، اَور شُکر گُزاری کے ساتھ دعا کرنے میں مشغُول رہو۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  28. ۱ تھِسّلُنیِکیوں ۵:۱۷

    بِلا ناغہ دعا کرو۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  29. گلتیوں ۶:۹

    ہم نیکی کرنے سے بیزار نہ ہوں کیونکہ اگر مایوس نہیں ہوں گے تو عَین وقت پر فصل کاٹیں گے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  30. لُوقا ۹:۲۳

    پھر یِسوعؔ نے اُن سَب سے کہا: ”اگر کویٔی میری پیروی کرنا چاہے تو وہ اَپنی خُودی کا اِنکار کرے اَور روزانہ اَپنی صلیب اُٹھائے اَور میرے پیچھے ہولے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  31. زبُور ۳۲:۸

    میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛ میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  32. امثال ۳:۵-۶

    اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو، اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛ اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو، اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  33. یہوشُعؔ ۱:۹

    کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔“

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  34. عِبرانیوں ۱۳:۵

    اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، ”مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛ اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔“

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  35. متّی ۱۱:۲۸-۲۹

    ”اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔ میرا جُوا اَپنے اُوپر اُٹھالو اَور مُجھ سے سیکھو، کیونکہ مَیں حلیم ہُوں اَور دِل کا فروتن اَور تمہاری رُوحوں کو آرام ملے گا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  36. کلُسّیِوں ۳:۲۳

    جو بھی کام کرو اُسے دِل و جان سے کرو، گویا یہ جان کر کہ خُداوؔند کے لیٔے کر رہے ہو، نہ کہ کسی اِنسان کے لیٔے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  37. فِلپّیوں ۱:۶

    اَور مُجھے اِس بات کا یقین ہے کہ خُدا، جِس نے تُم لوگوں میں اَپنا نیک کام شروع کیا ہے وہ اُسے المسیح یِسوعؔ کی واپسی کے دِن تک پُورا کر دے گا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  38. ۱ یُوحنّا ۵:۱۳

    مَیں نے تُمہیں جو خُدا کے بیٹے کے نام پر ایمان لایٔے ہو یہ باتیں اِس لیٔے لکِھیں کہ تُمہیں مَعلُوم ہو کہ تمہارے پاس اَبدی زندگی ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  39. رُومیوں ۸:۳۸-۳۹

    کیونکہ مُجھے یقین ہے کہ نہ موت نہ زندگی، نہ فرِشتے نہ شیطان کے لشکر، نہ حال کی چیزیں نہ مُستقبِل کی اَور نہ کویٔی قُدرتیں، نہ بُلندی نہ پستی نہ کویٔی اَور کائِنات کی چیزیں ہمیں خُدا کی اُس مَحَبّت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے المسیح یِسوعؔ میں ہے۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›
  40. یُوحنّا ۱۰:۲۸

    میں اُنہیں اَبدی زندگی دیتا ہُوں۔ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گی اَور کویٔی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہیں سَکتا۔

    آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

    Knowing-Jesus.com پر مزید پڑھیں ›

اب آگے کیا ›